وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا
کیپشن: وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

ویب ڈیسک:   وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’ ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا نیا ڈیجیٹل چینل لانچ کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق چینل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔ ’ ٹرمپ ٹی وی‘ کی نشریات ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے ساتھ یوٹیوب اور وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بعض میڈیا اداروں کے نمائندوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی محدود کیے جانے پر امریکی میڈیا میں بحث جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق بعض بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی وائٹ ہاؤس کی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج کے حوالے سے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News