اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ اپنے عہدے پر دوبارہ بحال

اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ اپنے عہدے پر دوبارہ بحال

(ویب ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی اور چپ ساز کمپنی   اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈرامائی موڑ لیتے ہوئے کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر جنسن ہوانگ  کو دوبارہ بطور سی ای او بحال کرنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنسن ہوانگ کو کلین چٹ دے دی ہے۔

اینویڈیا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جنسن ہوانگ کی بطور سی ای او بحالی کی تصدیق کر دی ہے اور کمپنی کے اس فیصلے سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

بورڈ کے مطابق اس فیصلے تک پہنچنے کے عمل کے دوران امریکی حکومت کی اعلیٰ سطح سے باقاعدہ مشاورت اور رائے لی گئی، اور بورڈ پُراعتماد ہے کہ مسٹر ہوانگ کی بحالی قومی سلامتی کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت انتہائی حیران کن ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے ہی   اینویڈیا نے جنسن ہوانگ کی واپسی کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا تھا اور کمپنی کے چیئرمین ہاروے جونز نے کہا تھا کہ بورڈ انہیں بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

 واضح رہے کہ جنسن ہوانگ کو مبینہ غیر ازدواجی تعلقات، بالخصوص ایک مبینہ چینی جاسوس خاتون کے ساتھ تعلق کے انکشاف پر اپنے عہدے سے محروم ہونا پڑا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارکباد:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ   اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جنسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کر کے بالکل درست فیصلہ کیا ہے، کیونکہ امریکی معیشت کی کامیابی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے   اینویڈیا میں جنسن ہوانگ کی قیادت ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی حکومت کے پاس یہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں کہ جنسن ہوانگ کی   اینویڈیا میں واپسی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جبکہ امریکی اٹارنی جنرل نے بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہو کہ جنسن ہوانگ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث رہے ہیں۔

جنسن ہوانگ کو ذاتی طور پر جاننے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انہیں "ایک عظیم محبِ وطن اور قومی اثاثہ" قرار دیا، تاہم یہ بھی کہا کہ   اینویڈیا کو امریکی برآمدی کنٹرول  کی تعمیل سے متعلق اپنی اندرونی تحقیقات جاری رکھنی چاہئیں۔ 

آخر میں صدر ٹرمپ نے جنسن ہوانگ،   اینویڈیا بورڈ، امریکی عوام اور پوری دنیا کو اس فیصلے پر مبارکباد پیش کی۔

Watch Live Public News