(ویب ڈیسک ) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی سی سی کی تصدیق کا عمل مکمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یکم جنوری 2027سے تصدیق کا عمل ان لائن ہو گا۔
طلبا اپنے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے آن لائن تصدیق کروائیں گے۔ طلبا آن لائن فارم جمع کروائیں گے اور وہاں سے تصدیق شدہ فارم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔
ملک بھر کے 29 سے تعلیمی بورڈ کے لاکھوں طلبا اس سے فا ئدہ حاصل کر سکتے ہیں۔