ویب ڈیسک: فیصل آباد اور راولپنڈی بورڈ ز آف انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کے پوزیشنز ہولڈرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نجی کالج کی طالبہ حافظہ غنوا عنبر نے 1165 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نجی کالج کی عروج فاطمہ 1156 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔
راولپنڈی کے چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نےکنٹرولز امتحانات اور سیکرٹری بورڈ کے ہمراہ پوزیشنز ہولڈرز کا اعلان کیا۔ وظیفہ جاوید نے 1156 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، یہ پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ ہیں۔ دوسری پوزیشن پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ نور فاطمہ ساجد نے 1151 نمبر لے کر حاصل کی۔ تیسری پوزیشن نبیہ ایمان جو پنجاب کالج فار ویمن تلہ گنگ اور منیب شاہ جو پنجاب کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالب علم ہیں، نے 1142 نمبر لے کر حاصل کی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے تمام پوزیشنز ہولڈرز، انکے والدین اور اساتذہ کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب 23 ستمبر 2026 بروز بدھ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے احاطے میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔