ویب ڈیسک: فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی) نے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پبلک نوٹس کے مطابق امتحانات کی تاریخ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ایف پی ایس سی کے تحت سی ایس ایس ایم پی ٹی 2027 کا امتحان 10 اکتوبر جبکہ جنرل ریکروٹمنٹ ٹیسٹ فیز تھری 12 سے 19 اکتوبر تک ہوگا۔
کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان شروع ہونے سے 45 منٹ قبل امتحانی مرکز پہنچیں، جبکہ امتحان سے 15 منٹ قبل مراکز کے دروازے بند کردیئے جائیں گے۔
امیدواروں کے لیے پرنٹ شدہ ایڈمیشن سرٹیفکیٹ اور اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امتحانی ہال میں موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
امیدوار اپنا ایڈمیشن سرٹیفکیٹ ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔