ویب ڈیسک: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پی ایم ایس امتحان کا سلیبس تبدل کردیا۔
پی پی ایس سی نے پی ایم ایس امتحانات میں طلباء سے پانچ پیپروں کی آپشن چھین لی۔ امیدوار اب چھ کی بجائے صرف ایک مضمون خود منتخب کرسکے گا۔ صوبائی مینجمنٹ سروسز کے لیے امیدوار پہلے 6 لازمی اور 6 مضامین کا انتخاب خود کرسکتا تھا۔ نئے سلیبس کے تحت امیدوارکےلیے اب 11 پیپر دینا لازم ہوں گے۔
پی پی ایس سی نے 11 میں سے 5 پیپر کے سیبجیکٹو اور ایم سی کیوز لازم قرار دے دیا۔ 2 امتحانوں میں امیدوار ایم سی کیوز امتحان دیں گے۔ امیدوار صرف 2 امتحانوں کے تفصیلی سوالات و جوابات لکھیں گے۔ امیدوار ایک مضمون کا انتخاب 30 مضامین میں سے کرسکے گا۔