(ویب ڈیسک)کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کے مختلف امتحانی مراکز پر سرپرائز وزٹ، متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر سائنس کے پرچے میں نقل کرتے ہوئے دو امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، یو ایم سی (UMC) کیسز درج کرلیے گئے۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونیاں سے محمد مزمل اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز چونیاں سے عمار زبیر کے خلاف کارروائی کی گئی۔
لاہور بورڈ کے جدید ڈیجیٹل حاضری نظام نے جعلی امیدوار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سنٹر میں دوست امیر حمزہ کی جگہ امتحان دینے والا جعلی امیدوار شاکر علی گرفتار کرلیا گیا۔جعلی امیدوار شاکر علی کو موقع پر ہی پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ (FIR) درج کروا دیا گیا۔
کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ امتحانات میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ نقل اور جعلی امیدواروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔