وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا
کیپشن: وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے تقریب میں نتائج کا اعلان کیا، جبکہ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں 2 لاکھ 12 ہزار 416 امیدواروں نے شرکت کی اور مجموعی کامیابی کا تناسب 85.95 فیصد رہا۔ طالبات کی کامیابی کا تناسب طلبہ کے مقابلے میں زیادہ رہا۔

مختلف گروپس میں نمایاں پوزیشنز
میڈیکل گروپ: عمارہ اظہر نے 1079 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد جہانزیب نے 1078 نمبر کے ساتھ دوسری اور سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ: رامین ارجمند 1075 نمبر کے ساتھ پہلی، زینب سمیع 1070 کے ساتھ دوسری اور انسا فاطمہ 1068 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

کامرس گروپ: اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر کے ساتھ پہلی، عائزہ افضل نے 1047 کے ساتھ دوسری اور آمنہ آصف نے 1046 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس جنرل گروپ: عبداللہ اظہر نے 1063 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ہیومینٹیز گروپ میں ارمین فاطمہ 1007 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں۔

بورڈ کے مطابق امیدوار اپنے نتائج تین مختلف ذرائع سے وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔

Watch Live Public News