اسموگ اور زہریلی فضا کے باعث کیا تعلیمی ادارے بند ہونے جا رہے ہیں؟

اسموگ اور زہریلی فضا کے باعث کیا تعلیمی ادارے بند ہونے جا رہے ہیں؟
کیپشن: اسموگ اور زہریلی فضا کے باعث کیا تعلیمی ادارے بند ہونے جا رہے ہیں؟

ویب ڈیسک: لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی، زہریلی فضا کے باعث شہریوں بالخصوص اسکول جانے والے بچوں کی صحت سے متعلق تشویش بڑھ گئی۔

صبح 8 بجے ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 358 تک پہنچ گیا، جبکہ فضا میں باریک زہریلے ذرات کی مقدار 254 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودہ فضا میں بچوں کا روزانہ اسکول آنا جانا انہیں سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسموگ کی شدت کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری نہ آنے پر بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اسکولوں کی بندش یا اوقاتِ کار میں تبدیلی سمیت مختلف اقدامات پر غور کیا جا سکتا ہے۔

فی الحال والدین اور طلبہ اسکولوں سے متعلق حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔

Watch Live Public News