ویب ڈیسک: پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے گلوبل برڈن آف ڈیزیز کے اعدادوشمار میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ تھی، جبکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ماہرینِ نفسیات کی تعداد صرف ایک ہزار 50 ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبرپختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں 44 ماہرینِ نفسیات خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملک میں ہر 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد کے لیے صرف ایک ماہرِ نفسیات دستیاب ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 900 ہے، جن میں سب سے زیادہ ایک ہزار 915 مریض سندھ میں ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں ایک ہزار 765، خیبرپختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔