سردیوں میں بجلی صارفین پر مہنگی بجلی کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ

 سردیوں میں بجلی صارفین پر مہنگی بجلی کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ
کیپشن:  سردیوں میں بجلی صارفین پر مہنگی بجلی کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: پاور ڈویژن نے دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی صارفین کے لیے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ان مہینوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 2 سے 3 گنا تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ لوڈ مینجمنٹ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ایل این جی، کوئلے اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔

سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار کم ہونے اور مقامی گیس کی محدود دستیابی کے باعث بجلی گھروں کو مہنگا ایندھن استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔ مقامی گیس کی فراہمی بھی گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مہینوں میں دو گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ کم رکھنے کی کوشش کی گئی، تاہم دسمبر سے فروری تک مہنگے ایندھن کے باعث بجلی کی قیمتوں اور لوڈ مینجمنٹ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News