(ویب ڈیسک) حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔