پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں صرف ایک روز کے لیے نافذ ہوں گی۔

Watch Live Public News