قطر کا پاکستانیوں کیلئے مفت ویزہ آن ارائیول کا اعلان، 4 لازمی شرائط بھی جاری

قطر کا پاکستانیوں کیلئے مفت ویزہ آن ارائیول کا اعلان، 4 لازمی شرائط بھی جاری
کیپشن: قطر کا پاکستانیوں کیلئے مفت ویزہ آن ارائیول کا اعلان، 4 لازمی شرائط بھی جاری

ویب ڈیسک: قطر نے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے مفت ویزہ آن ارائیول کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اہل مسافر بغیر ویزہ فیس کے زیادہ سے زیادہ 30 دن قطر میں قیام کر سکیں گے۔

قطر کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ سہولت پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی، تاہم قیام کی مدت ہوٹل کی کنفرم بکنگ کے مطابق ہوگی۔

پاکستانی مسافروں کے لیے 4 لازمی شرائط

مفت ویزہ آن ارائیول حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:

پاسپورٹ قطر پہنچنے کی تاریخ سے کم از کم 3 ماہ تک کارآمد ہونا چاہیے۔
آنے اور واپس جانے کی کنفرم ہوائی ٹکٹ لازمی ہے۔
ہوٹل کی بکنگ قطر کی سرکاری ویب سائٹ ’ڈسکور قطر‘ (Discover Qatar) کے ذریعے کروانا ضروری ہے۔ دیگر ویب سائٹس کی بکنگ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
قطر کی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے جاری کردہ کارآمد ہیلتھ انشورنس ہونا لازمی ہے۔
قیام کی مدت کتنی ہوگی؟

اس سہولت کے تحت پاکستانی شہری زیادہ سے زیادہ 30 دن قطر میں قیام کر سکیں گے، تاہم ویزے کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے مطابق ہوگی۔ اگر ہوٹل کی بکنگ 30 دن سے کم ہے تو قیام کی اجازت بھی اسی مدت تک محدود ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قطر میں پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول اور آن لائن ویزہ سہولیات کی عارضی معطلی کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اب قطری حکام نے مفت ویزہ آن ارائیول کے لیے مخصوص شرائط واضح کر دی ہیں۔

 

Watch Live Public News