صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ حملہ کرنے کا بھی اعلان

صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ حملہ کرنے کا بھی اعلان
کیپشن: صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ حملہ کرنے کا بھی اعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر دوبارہ فوجی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ ان کی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا اور اگر دوبارہ حملے کی ضرورت پڑی تو وہ ایسا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ان کی بڑی کامیابیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف سرگرم ہے اور ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔ ان کے مطابق سابق امریکی قیادت کو کئی دہائیاں پہلے ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا میں پٹرول کی قیمتیں جلد نمایاں طور پر کم ہوں گی اور موجودہ معاشی مشکلات عارضی ہیں، جبکہ مستقبل میں ان کے بقول عوام کو اس کے فوائد حاصل ہوں گے۔

Watch Live Public News