مجتبیٰ خامنہ ای کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات، اہم ہدایات جاری

 مجتبیٰ خامنہ ای کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات، اہم ہدایات جاری
کیپشن:  مجتبیٰ خامنہ ای کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات، اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل امورِ مملکت کی پالیسی سازی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ثقافت، سیاست، معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں توازن اور باہمی ربط ضروری ہے، جبکہ مؤثر فیصلوں کے لیے واضح لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

ایرانی رہبرِ اعلیٰ نے آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول کے ذریعے قومی اور علاقائی سلامتی یقینی بنانے، پائیدار مفادات کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کرنے اور ایرانی قوم و محاذِ مزاحمت کے لیے طے شدہ شرائط پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کے باعث دشمن کی مایوسی نمایاں ہوئی ہے۔ انہوں نے خطے میں جاری ’’نہ جنگ، نہ صلح‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کے لیے اقدامات اور ایران کی اسٹریٹجک پالیسی کے تحت مقامی علاقائی نظام کے قیام کو بھی ضروری قرار دیا۔

Watch Live Public News