ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں  بڑی کمی 

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں  بڑی کمی 

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک  بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا 1300  روپے کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونا 1115 روپے کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کم ہوکر 3996 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق   چاندی فی تولہ 85 روپے سستی ہوکر 5793 روپے ہوگئی جبکہ  10 گرام چاندی 73 روپے کم ہوکر 4966 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں چاندی 53.15 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Watch Live Public News