ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی دونوں منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت 7,000 روپے کم ہو کر 424,536 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6,001 روپے کی کمی آئی ہے اور یہ 363,971 روپے پر آ گئی ہے۔
دریں اثنا، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 70 ڈالر کم ہو کر 4,020 ڈالر رہ گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی منڈی میں 24 قیراط چاندی کی قیمت 221 روپے کم ہو کر 5,865 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔