(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابقفی تولہ سونا 3 ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 2572 روپے کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کم ہوکر 4090 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
اسی طرح چاندی فی تولہ 121 روپے سستی ہوکر 6086 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 104 روپے کم ہوکر 5217 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.21 ڈالر کمی سے 56 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔