ملک میں سونے کی قیمت برقرار،چاندی مہنگی 

ملک میں سونے کی قیمت برقرار،چاندی مہنگی 

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4لاکھ39ہزار36روپے پر مستحکم ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3لاکھ76ہزار402روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کسی تبدیلی کے بغیر فی اونس سونا 4165ڈالر پر مستحکم رہا ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 59روپے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 6234روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News