ویب ڈیسک: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 165 ڈالر کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 372 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 175 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 294 روپے ہو گئی۔