سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
کیپشن: سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900روپے مہنگا ہو گیا  جس کے بعد   سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر4لاکھ40ہزار836روپے ہوگئی۔ اسی طرح  771روپے اضافے سے 10 گرام سونے کے نرخ 3لاکھ77ہزار945روپے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9ڈالر بڑھ کر4183ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6432 اور دس گرام چاندی 5600 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 60.54 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News