ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپےکا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 4150 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔
دوسری جانب، فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے اضافے سے 6588 روپے ہوگئی۔ دس گرام چاندی 57 روپے اضافے سے 5648 روپےکی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 61.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔