ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 14 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔