ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 12ہزار800روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 4لاکھ38ہزار136روپے ہو گئی۔ اسی طرح سونے کے دس گرام نرخ 10973روپے کم ہو کر3لاکھ75ہزار631روپے ہو گئے۔ عالمی مارکیٹ میں 128ڈالر کمی کیساتھ سونے کی فی اونس قیمت 4156ڈالر پرآگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت325روپے گھٹ کر6578روپے ہو گئی۔ 10 گرام چاندی 279 روپے کمی سے 5639 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 3.25 ڈالر کمی سے 61 ڈالر فی اونس پر آگئی۔