ویب ڈیسک: بلوچستان کے 27 اضلاع میں گردے کے مریضوں کے لیے 32 ڈائیلاسز سینٹرز فعال کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 6 ڈائیلاسز سینٹرز کام کر رہے ہیں، جبکہ صوبے کے دیگر 26 اضلاع میں بھی ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب ہے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ کے کڈنی سینٹر اور سول اسپتال کے علاوہ دیگر 30 ڈائیلاسز سینٹرز میں 850 مریض رجسٹرڈ ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق موسیٰ خیل اور دکی میں نئے ڈائیلاسز سینٹرز پر کام جاری ہے، جنہیں آئندہ ماہ تک فعال کردیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ، جھل مگسی، سوراب، واشک اور لسبیلہ میں بھی جلد ڈائیلاسز سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔