ویب ڈیسک: بلوچستان کے محکمہ صحت نے طویل غیر حاضری پر 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں 26 لیڈی میڈیکل آفیسرز، 2 میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل آفیسرز کو طویل عرصے تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا، جبکہ چوکیدار کی برطرفی کی وجہ بھی نوٹیفکیشن میں درج کی گئی ہے۔