صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کا افتتاح کردیا

 صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کا افتتاح کردیا
کیپشن: صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کا افتتاح کردیا، جس کے تحت سندھ بھر کے اسپتالوں میں مریضوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام سے مریضوں کا ریکارڈ محفوظ اور منظم بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ صحت سے متعلق پالیسی سازی بھی بہتر ہوسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف ہیلتھ مینجمنٹ سسٹمز کو آپس میں منسلک کیا جائے گا، جس سے طبی سہولیات کی فراہمی، لاجسٹکس اور آپریشنل اخراجات کی نگرانی میں شفافیت آئے گی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ضروری ہے۔

Watch Live Public News