سندھ  کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ 

سندھ  کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میر رضا کیس کی رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ترجمان وزیر اعلی سندھ عبدالرشید چنا کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس کی رپورٹ سات مختلف لفافوں میں پیش کی گئی۔

سندھ  کابینہ نے میر رضا کیس کی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا۔کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میر رضا کیس کی رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

وزیراعلی سندھ نے رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے ضیاء الحسن لنجار، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ وزیراعلیٰ سندھ  نے میر رضا کیس کی رپورٹ کی کاپی متاثرہ خاندان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News