ویتنام: درختوں کی تیز خوشبو سے شہری پریشان، سیکڑوں درختوں کی شاخیں کاٹنے اور منتقلی کا فیصلہ

ویتنام: درختوں کی تیز خوشبو سے شہری پریشان، سیکڑوں درختوں کی شاخیں کاٹنے اور منتقلی کا فیصلہ
کیپشن: ویتنام: درختوں کی تیز خوشبو سے شہری پریشان، سیکڑوں درختوں کی شاخیں کاٹنے اور منتقلی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں تیز خوشبو پھیلانے والے درخت شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے، جس پر حکام نے سیکڑوں درختوں کی شاخیں کاٹنے اور بعض کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہر میں ’ہوا سوا‘ کہلانے والے تقریباً 14 ہزار 400 درخت موجود ہیں، جن کی میٹھی خوشبو موسمِ خزاں میں، خصوصاً ستمبر اور اکتوبر کے دوران، شام کے وقت زیادہ پھیلتی ہے۔

بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ خوشبو کی شدت سے انہیں سردرد اور مائیگرین کی شکایت ہوتی ہے، جس کے باعث ایک شہری نے شام کی سیر بھی چھوڑ دی۔

شکایات کے بعد حکام نے پانچ روزہ مہم شروع کی، جس کے دوران تقریباً 7 فیصد درختوں کی پھولوں والی شاخیں کاٹی جائیں گی، جبکہ بعض درختوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

تاہم بعض شہری اس فیصلے سے ناخوش ہیں اور ان درختوں کی خوشبو کو ہنوئی کی خوبصورتی اور موسمِ خزاں کی پہچان قرار دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق درختوں کی خوشبو زہریلی نہیں، تاہم ان کے پولن سے بعض افراد کو الرجی ہوسکتی ہے۔

Watch Live Public News