(ویب ڈیسک) امریکی شہری نکولس ڈی مارینس، جو ’نکی بکیٹس‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے منی ایچر باسکٹ بال کو طویل فاصلے سے ہوپ میں پہنچانے کا اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈی مارینس نے 4 جولائی کو 102 فٹ 11.76 انچ کے فاصلے سے کامیاب شاٹ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل انہوں نے مارچ میں 101 فٹ 8.47 انچ کی دوری سے منی باسکٹ بال ہوپ میں ڈال کر یہی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
نکولس ڈی مارینس اس سے پہلے بھی باسکٹ بال سے متعلق ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ ستمبر 2025 میں انہوں نے مسلسل 232 منی باسکٹ بال شاٹس کامیابی سے ہوپ میں ڈالنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
انہوں نے اپنی غیر معمولی شوٹنگ کی مہارت ’پاپ اے شاٹ‘ نامی آرکیڈ گیم کے قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے دوران حاصل کی۔ اس کھیل میں کھلاڑی چھوٹی باسکٹ بالز کی مدد سے دو ہوپس میں گیند ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔