فن لینڈ کے شیف نے 3.16 سیکنڈز میں آدھا لیٹر اورنج سوڈا پی کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

فن لینڈ کے شیف نے 3.16 سیکنڈز میں آدھا لیٹر اورنج سوڈا پی کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

(ویب ڈیسک) فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 26 سالہ شیف نے اپنے پسندیدہ اورنج سوڈے سے محبت کا انوکھا ثبوت پیش کرتے ہوئے محض 3.16 سیکنڈز میں تقریباً 17 اونس (500 ملی لیٹر) مشروب پی کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

فن لینڈ کے 26 سالہ شیف ٹومی کوٹیلائنن (Tomi Kotilainen) نے 13 جون کو فن لینڈ کے شہر یاروین پا (Järvenpää) میں 500 ملی لیٹر (16.9 اونس) سوڈا تیز ترین وقت میں پینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے مشروب کا پورا کین یا گلاس پلک جھپکتے ہی محض 3.16 سیکنڈز کے ریکارڈ وقت میں ختم کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

اس ریکارڈ کے لیے ٹومی نے اپنی پسند کے اورنج سوڈا برانڈ ’جافا‘ (Jaffa) کا انتخاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فن لینڈ کا مقامی اورنج سوڈا ہے جسے وہ دنیا کا سب سے بہترین مشروب سمجھتے ہیں، اس لیے انہوں نے ریکارڈ کے لیے اسی کا انتخاب کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس نئے ریکارڈ کے اندراج کے لیے 5 سیکنڈز کا ہدف رکھا گیا تھا، تاہم ٹومی نے اسے باآسانی توڑتے ہوئے 3.16 سیکنڈز میں مکمل کیا اور وہ باضابطہ طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے تاریخ کے پہلے انسان بن گئے۔

فن لینڈ کے اس شیف کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں تیز رفتاری سے پینے کے مزید ریکارڈز اپنے نام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا پختہ یقین ہے کہ اگر وہ مزید کوششیں اور مشق کریں تو وہ اپنے ہی قائم کردہ اس ریکارڈ کے وقت کو مزید کم کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News