ویب ڈیسک: چین کی 6 سالہ بچی لیان نے روبک کیوب حل کرنے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیان نے صرف 4.27 سیکنڈ کی اوسط سے روبک کیوب حل کیا اور ’ورلڈ کیوب ایسوسی ایشن‘ کے مقابلوں میں صرف 3 روز کے دوران خواتین کا عالمی ریکارڈ دو مرتبہ توڑا۔
لیان نے پہلے 4.52 سیکنڈ کی اوسط کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا، جس کے بعد اپنی ہی کارکردگی بہتر کرتے ہوئے اسے 4.27 سیکنڈ تک پہنچا دیا۔