پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت کی فیڈریشن کے خلاف سنگین باغیانہ حملے کی حکمت عملی آشکار

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت کی فیڈریشن کے خلاف سنگین باغیانہ حملے کی حکمت عملی آشکار
کیپشن: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت کی فیڈریشن کے خلاف سنگین باغیانہ حملے کی حکمت عملی آشکار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ایم پی اے فضل الہی و ایم این اے اقبال آفریدی کا عمران خان کی رہائی کے لیے تربیلا، ورسک ڈیم اور کرک کی گیس بند کرنے کو ’’واحد طریقہ‘‘ قرار دینے کا بیان سامنے آگیا۔

فضل الٰہی کا دعویٰ، ’’یہ جتنے بھی ہمارے پاس کارڈ ہیں، اگر ورکر اس پر بیٹھ گئے اور صوبائی حکومت سپورٹ کرے تو ہم جیت جائیں گے۔‘‘ اقبال آفریدی نے فضل الٰہی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ’’انشاءاللہ کر کے دکھائیں گے۔‘‘

تجزیہ کاروں نے ارکان اسمبلی کے فیڈریشن کے خلاف باغیانہ بیانات کو سنگین معاملہ قرار دے دیا۔ وفاقی تنصیبات بند کرنے کی دھمکیوں پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا۔ ورسک، تربیلا ڈیم اور گیس سپلائی بند کرنے جیسی دھمکیوں کے بعد حکومت کے پاس گورنر راج کے سوا چارہ نہیں۔ قومی تنصیبات اور وسائل کو سیاسی مطالبات منوانے کے لیے استعمال کرنے کی دھمکیاں کھلی بغاوت کے مترادف ہیں۔

Watch Live Public News