ایران نے نیوکلیئر ڈاکٹرائن تبدیل نہیں کیا،شہید سپریم لیڈر کے فتوے پر قائم ہیں، محسن رضائی

ایران نے نیوکلیئر ڈاکٹرائن تبدیل نہیں کیا،شہید سپریم لیڈر کے فتوے پر قائم ہیں، محسن رضائی

(ویب ڈیسک): ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ تہران نے اپنے جوہری مؤقف ( نیوکلیئر ڈاکٹرائن) میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور ایران شہید سپریم لیڈر کے فتوے پر عمل کرنے کے عزم پر بدستور قائم ہے۔

سربراہ قومی سلامتی کونسل نے انکشاف کیا کہ کشیدگی کے خاتمے اور بات چیت کی بحالی کے لیے قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مسلسل مشاورت جاری ہے۔ مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے ایران نے اپنی تمام تر شرائط ان ثالثوں کے توسط سے آگے پہنچا دی ہیں۔

محسن رضائی  نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق ایرانی شرائط قطر نے باضابطہ طور پر واشنگٹن کو ارسال کر دی ہیں اور اب تہران کو ان شرائط پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باقاعدہ جواب کا انتظار ہے۔ان شرائط میں جنگ کا خاتمہ، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایران کے منجمد اثاثوں کا فوری اجرا شامل ہے۔

محسن رضائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، بلکہ ایران شہید سپریم لیڈر کے فتوے کے اصولوں پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔

Watch Live Public News