دوبارہ حملہ ہواتو امریکا کو ایسا جواب دیں گے جس کے اثرات امریکا مدتوں یادرکھے گا ، محسن رضائی 

دوبارہ حملہ ہواتو امریکا کو ایسا جواب دیں گے جس کے اثرات امریکا مدتوں یادرکھے گا ، محسن رضائی 

(ویب ڈیسک) ایران کی سلامتی  کونسل  کے سیکرٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ دوبارہ حملہ ہواتو امریکا کو ایسا جواب دیں گے جس کے اثرات امریکا مدتوں یادرکھے گا۔

ایران کی سلامتی  کونسل  کے سیکرٹری محسن رضائی  نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمزبندرہے گی ، ایرانی جوہری نظریہ تبدیل کرنے سےمتعلق کوئی نیافیصلہ نہیں کیاگیا،امریکاایرانی  شرائط مان لے ،اسی صورت میں جوہری مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدگی سے سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں،لیکن ایرانی عوام کے حقوق سے دستبردارنہیں ہوں گے، ایران کا مؤقف ہے بیرونی طاقتوں کو خطے سے نکل جانا چاہیے ، ایران کا مؤقف ہے علاقائی ممالک کوا پنی سلامتی خود یقینی بنانی چاہیے۔

محسن رضائی نے بتایا کہ امریکا سے سفارتکاری رابطوں کا سلسلہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے ، پاکستان ،قطراورعراق کے ذریعےبھی ثالثی کی کوششیں ہوئیں، امریکی حکام مسلسل ایران سے مذاکرات کرنے کی درخواست کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ   ایران نے واضح کردیافی الحال مذاکرات نہیں کرے گا بلکہ اپنی شرائط پیش کرے گا ،مذاکرات کیلئے امریکا کو اپنے رویے میں تبدیلی دکھانا ہوگی ۔

محسن رضائی نے کہا کہ جنگ مستقل طور پر ختم ہونی چاہیے ،جنگ کا خاتمہ ایسا ہونا چاہیے مستقبل میں کسی ملک کو ایران پر حملے کی جرات نہ ہو، دوبارہ حملہ ہواتو امریکا کو ایسا جواب دیں گے جس کے اثرات امریکا مدتوں یادرکھے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہوا ہے،خط میں جے ڈی وینس کا لہجہ مکمل طور پر تبدیل ہے ،خط میں جے ڈی وینس کے لہجےمیں مثبت تبدیلی ہے ،تاہم ابھی جواب نہیں دیا،جے ڈی وینس کا خط ایران،امریکاسفارتی رابطوں میں اہم پیشرفت ہے ۔

Watch Live Public News