بھارتی پنجاب اسمبلی  کا کرتارپورراہداری فوری کھلونے کا مطالبہ 

بھارتی پنجاب اسمبلی  کا کرتارپورراہداری فوری کھلونے کا مطالبہ 

(ویب ڈیسک) کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری فوری کھولنے  کا مطالبہ کر دیا۔

کے ایم ایس  کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری فوری کھولنے کے مطالبے پر متفقہ قرارداد منظور کر لی،قرارداد وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے پیش کی۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی کرتارپور راہداری کھولنے کی قرارداد کی بھر پور حمایت کی۔ بھارتی پنجاب اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ سفارتی روابط کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ  مذہبی عقیدت کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھا جانا چاہیے۔

بھارتی پنجاب اسمبلی کی قرارداد کا متن کے مطابق مرکزی حکومت کرتارپور راہداری دوبارہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرے،مرکزی حکومت  زائرین کے لیے بلا تعطل رسائی یقینی بنائے،کرتارپور راہداری مذہبی ہم آہنگی اور مشترکہ ورثے کی علامت ہے،سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے اور سفری ضوابط آسان بنانے پر زوردیا جائے۔

کے ایم ایس کے مطابق  بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 7 مئی 2025 سے کرتارپور راہداری کو بند کر رکھا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت قومی سلامتی کے نام پر سیاسی کھیل کھیل رہی ہے،مودی حکومت مقدس ترین سکھ مذہبی مقام تک رسائی روک کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔سکھ برادری کے مذہبی جذبات ، ان کے مقدس عقائد اور احساسات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News