پشاور  میں فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق

پشاور  میں فائرنگ کے واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق

(ویب ڈیسک) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پشاور میں  تھانہ بڈھ بیر کی حدود باچیانو گھڑی میں فائرنگ سے  باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔مستورات کے تنازعے پر ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ عالمگیر شاہ اور 13 سالہ بیٹا زوار شاہ جاں بحق  ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے عالمگیر شاہ شدید زخمی ہوا، اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے میں 13 سالہ زوار شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مقتول عالمگیر شاہ کے حجرے میں پیش آیا، واقعے میں ملزمان عنایت شاہ، شہادت شاہ اور سید شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ بڈھ بیر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News