پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی ، اہم شاہراہیں کلیئر کر دی گئیں

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی ، اہم شاہراہیں کلیئر کر دی گئیں

(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

پشاور میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں صفائی ستھرائی پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

پشاور میں تجاوزات کے خاتمے سے اہم شاہراہیں کلیئر کر دی گئیں۔ تجاوزات کے خاتمے پر شہریوں  نے اظہار اطمینان کیا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد پشاور میں نظم و ضبط کی فضا بحال ہوئی ہے، دیکھ کر خوشی ہو رہی، شہر کی سڑکیں کھلی کھلی لگ رہی ہیں۔

Watch Live Public News