اسلام آباد : مدرسہ تجاوزات کی کوریج پرصحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ،ہراسانی،کتے چھوڑدیے گئے

اسلام آباد : مدرسہ تجاوزات کی کوریج پرصحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ،ہراسانی،کتے چھوڑدیے گئے

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں  مدرسہ تجاوزات کی کوریج پرصحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں  اورہراسانی کا واقعہ ،کتے چھوڑدیے گئے۔

مدرسے کے طلباء کی جانب سے  دھمکیاں دینے پر صحافی طیب سرور کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے نوٹس پر جے یو آئی (ایف) سے منسلک جامع معارف الشریعہ اسلام آباد  کا مؤقف جاننے اور رپورٹنگ  کیلئے مدرسے گیا،وہاں مدرسے میں موجود طلباء کی جانب سے دھمکیاں دے کر  مجھ پرکتے چھوڑے گئے اوراسلحہ تان کر ہراساں کیاگیا۔

صحافی نے جے یو آئی (ایف) مدرسہ کی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر تھانہ مارگلہ میں درخواست دے دی۔

سی ڈی اے نے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں جے یو آئی (ایف) کو رہائشی عمارت کو بطور مدرسہ استعمال کرنے اوربلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں پرنوٹس جاری کیا۔

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی اورنوٹس  کے حوالے سے سوال پر صحافی کوجے یو آئی (ایف)منسلک مدرسے کے کارندوں  نے اسلحہ دکھا کرجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مدرسہ کے نام پرقائم عمارت میں کتوں اور اسلحہ بردار افراد کی موجودگی کئی سنگین سوالات کو جنم دیتی ہے۔

Watch Live Public News