پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےدرمیان   بس ، کار اور کوسٹر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےدرمیان   بس ، کار اور کوسٹر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک) ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور موٹروے پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کا کہناہے کہ  موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں جبکہ  ایک شدید زخمی  ہے۔

ترجمان کے مطابق پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےدرمیان   بس ، کار اور کوسٹر میں تصادم  ہوا،حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور موٹروے پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ڈی آئی جی موٹروے اور سیکٹر کمانڈر بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹروے پر ساہیانوالہ کے قریب پیش آیا، ریسکیو ٹیمیں روانہ  کردی گئی ہیں ۔

Watch Live Public News