مراد سعید کہاں ہیں؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ، سہیل آفریدی سے متعلق بھی اہم انکشاف!

مراد سعید کہاں ہیں؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ، سہیل آفریدی سے متعلق بھی اہم انکشاف!
کیپشن: مراد سعید کہاں ہیں؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ، سہیل آفریدی سے متعلق بھی اہم انکشاف!

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی، مراد سعید کے ذریعے افغانستان سے آپریٹ ہو رہے تھے، جبکہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ مراد سعید افغانستان میں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے 10 ماہ قبل ہی ملک میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی پیشگوئی کر دی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سہیل آفریدی نااہل ہو سکتے ہیں اور پی ٹی آئی پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ اقدامات کا مقصد دہشت گردی کی روک تھام ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو 180 دن میں اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی، جبکہ ایڈوائزری کونسل کی کامیابی سے صوبے میں بہتری آ سکتی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں گالم گلوچ اور جلاؤ گھیراؤ کی سوچ ختم نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آگے بڑھنے کے لیے کارکردگی دکھانا ضروری ہے اور ناکام رہنے والوں کو گھر جانا ہوگا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جمہوریت دوبارہ درست سمت میں آ رہی ہے اور اب سیاست میں بقا کا واحد راستہ بہتر کارکردگی ہے۔ ان کے بقول خیبرپختونخوا میں عوام کو بہتری نظر آئی تو اس کے مثبت اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے۔

انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

Watch Live Public News