ویب ڈیسک: لاہور میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ایک اہم ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان جاری اس ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان بھی اس اہم ملاقات میں شریک ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو رہی ہے اور حکومت کی ان تین اہم شخصیات کے درمیان سیاسی معاملات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔