ویب ڈیسک: چوتھی تین روزہ عالمی پنجابی کانفرنس کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس میں پنجابی زبان، ادب، ثقافت اور روایات کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس کے دوسرے روز پنجابی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ پنجابی زبان کے تحفظ اور ترویج کے حوالے سے خصوصی پینل مباحثے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مباحثوں میں دانشوروں، ادبی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور پنجاب کی 13 جامعات کے وائس چانسلرز شریک ہیں۔
کانفرنس میں مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شرکاء روایتی پنجابی لباس پہن کر اپنی ثقافت سے محبت اور وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
تین روزہ عالمی پنجابی کانفرنس کا مقصد پنجابی زبان، ادب، ثقافت اور روایات کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر ان کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔