عالمی شہرت یافتہ ایلن واکر نے پاکستانی گانا ’الفاظ‘ دوبارہ ریلیز کردیا

عالمی شہرت یافتہ ایلن واکر نے پاکستانی گانا ’الفاظ‘ دوبارہ ریلیز کردیا
کیپشن: عالمی شہرت یافتہ ایلن واکر نے پاکستانی گانا ’الفاظ‘ دوبارہ ریلیز کردیا

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ ناروین ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایلن واکر نے پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مقبول گانے ’ الفاظ‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا۔

’ الفاظ (ری لائٹ)‘ کے نام سے جاری اس نئے ورژن میں پاکستانی گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب بھی شامل ہیں۔ ایلن واکر نے لاہور میں دونوں گلوکاروں کے ساتھ مل کر اس گانے پر کام کیا۔

ایلن واکر نے انسٹاگرام پر گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اس کا مختصر ٹیزر بھی شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ الفاظ‘ نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں امید ہے کہ مداح نئے ورژن کو بھی پسند کریں گے۔

گانے کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں صارفین کی جانب سے نئے ورژن کو پذیرائی مل رہی ہے۔

Watch Live Public News