ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر مارول اسٹوڈیوز کی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔
فاران طاہر نے 2008 میں ریلیز ہونے والی مارول کی فلم ’آئرن مین‘ میں رضا کا کردار ادا کیا تھا، جس نے ٹونی اسٹارک کو اغوا کیا تھا۔ اب تقریباً 18 سال بعد وہ اسی کردار میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔
طویل عرصے بعد واپسی پر اداکار کا حلیہ اور انداز بھی پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے۔ ان کی مارول کائنات میں واپسی کو پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق فاران طاہر کی واپسی سیریز کی چھٹی قسط میں ہو چکی ہے، جہاں وہ رضا کے کردار میں نظر آئے ہیں۔