ماسکو میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، پاکستانی سفیر کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر زور

ماسکو میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، پاکستانی سفیر کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر زور
کیپشن: ماسکو میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، پاکستانی سفیر کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر زور

ویب ڈیسک: ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب پاکستان ہاؤس ماسکو میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کے جموں و کشمیر میں داخلے کی یاد میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا۔

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر کے تاریخی پس منظر اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کی بنیاد ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ مسئلہ جموں و کشمیر کا پُرامن اور پائیدار حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

پاکستانی سفیر  نے کہا کہ بھارت کے زیرِ غیر قانونی قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال عالمی برادری کی مسلسل توجہ کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو درپیش انسانی مسائل اور مشکلات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

تقریب میں کشمیر میں کشمیری عوام کی مشکلات اور انسانی حقوق کی صورتحال پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

پاکستانی سفارتخانہ ماسکو  کے مطابق پاکستان مسئلہ جموں و کشمیر کا پُرامن حل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

Watch Live Public News