ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
کیپشن:  ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

ویب ڈیسک: بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تین مختلف دفعات کے تحت سزا سنانے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ مقدمے میں عدالت کی جانب سے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا، جبکہ اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے گواہان پر جرح کی۔

استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہان پیش کیے گئے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف یہ مقدمہ 25 اکتوبر 2024 کو درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News