ویب ڈیسک: گزشتہ 2 سال میں کتنے غیر ملکی پاکستان آئے ایف آئی اے نے خصوصی رپورٹ تیار کر لی،خصوصی رپورٹ مربوط سرحدی نظام کے تحت تیار کی گئی ہے۔
ایف آئی اے رپورٹ کےمطابق گزشتہ2سال کے دوران 10 ممالک سے 36 لاکھ 38 ہزار 645 غیر ملکی پاکستان آئے، سال 2024 میں 18 لاکھ 24 ہزار 839 غیر ملکی پاکستان آئے، سال 2025 کے دوران 18 لاکھ 13 ہزار 806 غیر ملکی پاکستان آئے۔
ایف آئی اےحکام کاکہناہے کہ افغانستان سے 5 لاکھ 75 ہزار 674اورامریکا سے 2 لاکھ 48 ہزار 665 سیاح پاکستان آئے،برطانیہ سے 5 لاکھ 14 ہزار،چین سے 85 ہزار اور کینیڈا سے 1 لاکھ 17 ہزار سیاح آئے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے 58 ہزار، جرمنی سے 43 ہزار اور تھائی لینڈ سے 5 ہزار سے زائد سیاح آئے، پاکستان آنے والے سیاحوں نے سلام پاکستان سیاحتی پورٹل کی تشہیر کی۔