برطانوی سیاست دان جیفری ڈونلڈسن کو کمسن لڑکیوں سے جنسی جرائم پر 15 سال قید

 برطانوی سیاست دان جیفری ڈونلڈسن کو کمسن لڑکیوں سے جنسی جرائم پر 15 سال قید
کیپشن:  برطانوی سیاست دان جیفری ڈونلڈسن کو کمسن لڑکیوں سے جنسی جرائم پر 15 سال قید

ویب ڈیسک: برطانیہ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے سابق سربراہ جیفری ڈونلڈسن کو دو کمسن لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کے جرائم میں مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عدالت نے ایک متاثرہ لڑکی سے زیادتی کے جرم میں 11 سال اور دوسری لڑکی کے خلاف جرائم پر 4 سال قید کی سزا سنائی، جو یکے بعد دیگرے بھگتنا ہوں گی۔

ڈونلڈسن کو 1985ء سے 2008ء کے دوران کیے گئے جنسی جرائم کے 18 الزامات میں رواں سال جون میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ جج نے جرائم کو متاثرین کی زندگیوں پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب کرنے والا قرار دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، جیوری کے متفقہ فیصلے کے باوجود ڈونلڈسن نے اپنی بے گناہی پر اصرار کیا۔ جولائی میں ان سے برطانوی اعزازی خطاب بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

مقدمے میں ان کی اہلیہ ایلینر ڈونلڈسن کو بھی ان جرائم میں معاونت کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا۔

Watch Live Public News